پنجگور میں دو ریاستی مخبروں کو ہلاک کیا – بی آر اے

466

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا  ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات پنجگور کے علاقے بالگتر سہاکی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ایک ٹھکانے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ فوجی احکامات کے تحت بلوچ جہد کاروں پر حملوں کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ اس حملے میں پنجگور میں سرگرم عمل اہم ریاستی کارندہ مستری انور کا باڈی گارڈ ظریف ہلاک جبکہ ہاشم نامی کارندہ شدید زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا  گذشتہ روز پنجگور وشبود میں حملہ کرکے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ایک مسلح کارندے جہانزیب کو ہلاک کیا جو تین سالوں سے بلوچ تحریک کے خلاف سرگرم عمل تھا جس پر پہلے بھی ہمارے سرمچاروں نے حملہ کیا تھا لیکن وہ پہلے حملے میں بچ گیا تھا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا ریاستی فوج بلوچ سرمچاروں کے ہاتھوں شکست کے بعد ان ڈیتھ اسکواڈ کے سہارے بلوچ جہد کو کمزور کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہے ریاستی پیرول پر سرگرم عمل ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف ہماری کاروائیاں آئندہ تیز تر ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک آزاد وطن کے حصول تک ہماری جنگ جاری رئیگی۔