پشاور کے علاقے رام پورہ میں بم دھماکا

212

پشاور کے علاقے رام پورہ میں دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا پیر 11 مئی کی صبح ہوا۔ دھماکا پشاور کے علاقے رام پورہ گیٹ کے قریب ہوا۔ حکام کے مطابق دھماکے میں 2 پولیس اہل کاروں اور راہ گیر سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔ بی ڈی ایس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب بارود مواد کے بم سے کیا گیا۔

بی ڈی ایس حکام کا مزید کہنا تھا کہ بم دیسی ساختہ تھا، جیسے بجلی کے کھمبے کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا۔