پاکستان خی وفاقی حکومت نے سندھ کی علیحدگی پسند تنظیم جئے سندھ قومی محاذ اور اس کی دو دیگر تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جےایس کیو ایم کے علاوہ سندھو دیش انقلابی آرمی اور سندھو دیش لبریشن آرمی پر بھی پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،یہ فیصلہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے اور ایس آر اے اور ایس ایل اے کی سندھ اور بلوچستان میں مسلح کارروائیوں کے ثبوت فراہم کرکے بتایا گیا ہے کہ ان عسکریت پسند گروپوں کو سیاسی جئے سندھ قومی محاز(اے) کی حمایت حاصل ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ گروپ سی پیک منصوبے کے لئے بڑا خطرہ ہیں،ایک سرکاری افسرنے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ عسکریت پسند گروپوں کی کارروائیوں کے کافی ثبوت موجود ہیں۔