دنیا طالبان کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کرئے – اشرف غنی

445

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے غیر وابستہ تحریک کے رکن ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ طالبان کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کریں۔

افغان صدر نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کر کے سیاسی عمل کی طرف بڑھیں اورخطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوشش کریں۔

 دوسری جانب افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان فوج نے آپریشن کے دوران دس طالبان جنگجو ہلاک ہوئیں ۔

صوبائی پولیس کے ترجمان محمد زمان ہمدرد نے چینی میڈیا کوبتایاکہ گذشتہ رات افغان فوج اور پولیس نے ضلع ناد علی کے علاقہ لویامنڈی میں عسکریت پسندوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا جس میں 10 عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ6 زخمی ہو گئے۔

ادھر اے ایف پی کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے داعش و حقانی نیٹ ورک کے مشترکہ ٹھکانے پر چھاپے کے دوران 5جنگجو مارڈالے ۔ افغان ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی نے کہا کہ داعش و حقانی نیٹ ورک کا مشترکہ سیل دارالحکومت کابل پر کئی سنگین حملوں میں ملوث تھا، جن میں مارچ میں سکھوں کے گوردوارے پر حملہ بھی شامل ہے ۔