کورونا وائرس : بلوچستان میں شہریوں کے لئے ناک اور منہ ڈھانپنا لازمی

119

کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالہ سے بلوچستان حکومت نے شہریوں کے ناک اور منہ کو ڈھانپنے کو لازمی قرار دے دیا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن اور اس حوالہ سے احتیاطی تدابیر متعارف کرانے کے باوجود شہریوں کی اکثریت صورتحال کو سنجیدہ لینے کو تیار ہی نہیں۔ اس پر صوبائی حکومت بھی پریشان ہے کہ شہریوں کو کیسے گھروں تک محدو رکھا جائے۔

بلوچستان حکومت نے اعلان کردیا ہے کہ شہری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے رہے تو مزید سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔