ریاست کے استحصالی منصوبوں کا ہر شراکت دار ہمارے نشانے پر ہے – یو بی اے

202

 یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے کہا قابض ریاست کے استحصالی مشن پر لیویز فورس کے ہمنوائی اور پیش پیش ہونے پر پہلے بھی متعدد بار وارننگ دینے کے باوجود بھی سر مچاروں نے سخت عسکری کارروائی کرنے سے گریز کرتے رہےہیں،مگر لیویز فورس سرمچاروں کے اس نرم رویے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، مگر اب قابض ریاست کے دیگر فورسز سمیت لیویز فورس کے خلاف بھی ہمارے سرمچار سختی سے کارروائی کرنے کی اعادہ کرتے ہیں،جبکہ قابض ریاست بلوچستان میں اور خاص کر کوہستان مری کے چند مخصوص علاقوں میں جن میں تلی ۔ کلگری ، نیلگ، مورانی ، سیاہیں کچھ ، سارتین کھور ، شاہو کنڈگ ، اور کٹھن کے مقامات پہ اپنے لوٹ مار کرنے کی عمل کو تیز کرنے لیے چند علاقائی بااثر زرخرید ایجنٹوں سمیت مقامی اور غیر مقامی ٹھکیداروں کے زریعے بلوچ قوم کے مرضی کے خلاف بلوچ قوم کی ساحل اور وسائل کی لوٹ کھسوٹ کو تیزی سے جاری رکھنا چاہتے ہیں جو کہ بلوچ قوم کو قطعی قبول نہیں ہے۔

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ
سرمچار بلوچ قوم کے مرضی کے برعکس کسی بھی عمل کی خلاف شدت سے مزاحمت جاری رکھیں گے۔