نیشنل پارٹی نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ماضی کے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دفعہ پھر سے بلوچستان کو نظر انداز کردیا ہے، وفاقی حکومت نے حال ہی میں احساس پروگرام شروع کردیا ہے جس کے تحت 144 ارب روپے کا مخصوص فنڈ مختص کیا گیا ہے اور بینیظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرپرسن ثانیہ نشتر کے مطابق یہ رقوم صوبوں کو آبادی کے تناسب سے تین مراحل میں تقسیم کیا جا رہا ہے جو کہ ہم سمجھتے ہیں غیر منصافانہ عمل ہے کیونکہ اس وقت بلوچستان آبادی کے لحاظ سے 6 فیصد جبکہ سب سے پسماندہ اور غربت کا شکار صوبہ ہے جس میں شرح غربت 71 فیصد ہے یعنی ہر 4 میں سے تیسرا شخص خط غربت کا شکار ہے اور لاک ڈاون کی وجہ سے یہ تناسب مزید بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ اس کے باجود احساس پروگرام میں سب سے کم پیسے بھی بلوچستان کے لیئے رکھے گئے ہے جس کا تناسب 5 فیصد سے بھی کم ہے حالانکہ مجموعی غربت کے تناسب سے دیکھا جائے تو بلوچستان میں یہ شرح 10 فیصد بنتا ہے اور این ایف سی ایوارڈ میں بھی بلوچستان کا حصہ 9 فیصد ہے مگر اس کے باجود وفاقی حکومت نے اس تناسب کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ رقوم آبادی کے تناسب سے رکھ دیا ہے جس سے یقینا بلوچستان میں براہراست دہاڑی دار مزدور غریب طبقے کا بڑا حصہ اس سے محروم ہورہا ہے۔ حالانکہ حکومت بلوچستان بھی بارہا کہہ چکی ہے کہ صوبائی حکومت کے پاس کافی وسائل موجود نہیں ہے جو اس مسئلے سے ازخود نمٹ سکے۔ غربت اور پسماندگی کی وجہ بلوچستان میں امن و امن بھی متاثر ہورہا ہے بیروزگاری اور مہنگاہی آسمان کو چھو رہی ہے جب کے غریب مزدور کے گھر کا چھولہا بجھ رہا ہے جس سے غیر معمولی حالات کا جنم لینے کا خدشہ ہے، ان تمام حقائق کے باجود وزیر اعظم نے اپنے دورہ بلوچستان میں بلوچستان کے عوام کو شدید مایوس کردیا جو افسوسناک پے، ہم سمجھتے ہیں کہ وفاقی حکومت کے ان اقدامات سے واضح ہوتا پے کہ حکومت کا بلوچستان کے عوام کے لیئے کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی اور اس طرح پھر سے ماضی کے روش کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان کو نظرانداز کردیا گیا اور انہی حکومتی غلط پالیسوں کی وجہ سے ساحل و وسائل کے مالک آج نان و شبینہ کے محتاج ہیں۔
تازہ ترین
آپریشن زرپہازگ کے چھٹے مرحلے میں جیونی کیمپ پر مجید بریگیڈ کے فدائی حملے...
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فدائی یونٹ مجید بریگیڈ...
بلوچستان: شاہراہوں پر ناکہ بندیاں، پل تباہ اور گاڑیاں تباہ، مسلح جھڑپیں
بلوچستان میں مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری، گاڑیاں نذر آتش، مرکزی پل اور فورسز پر دھماکے اور مسلح جھڑپیں ہوئی ہے۔
بلوچستان...
بلوچستان: مزید 5 افراد جبری گمشدگی کا شکار
دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر سکھر سے محمد عمر بگٹی، سکنہ تحصیل ڈیرہ بگٹی، کو رواں...
جیونی: پاکستانی فورسز کا آپریشن، متعدد افراد لاپتہ
بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی کے نواحی گاؤں پانوان میں آج صبح پاکستانی فورسز کی کارروائی کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئے...
تمپ: ایف سی کی بم ڈسپوزل ٹیم پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، ایک زخمی
بلوچستان کے علاقے تمپ میں ہفتے کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے راستہ کلیئرنس کے دوران فرنٹیئر کور (ایف سی) کی بم...

















































