بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس پر حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا کورونا وائرس سے صوبائی حکومت ڈاکٹروں سے جنگ لڑ رہی ہے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی زندگیوں کو بلوچستان میں خطرات لاحق ہیں ڈاکٹروں نے حفاظتی کٹس اور دیگر لوازمات کے حصول کی خاطر احتجاج کیا ،غیر جمہوری روش اپنا کر صوبائی حکومت انتظامیہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اب شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کو بھی پرامن احتجاج کی اجازت نہیں ڈاکٹرز پر تشدد اور ظلم و ناانصافی قابل مذمت ہے صوبائی نااہل حکومت بیورو کریسی اور انتظامیہ کے سامنے بے بس ہے آج بلوچستان میں حکمرانی بیورو کریسی کی ہے جو بلوچ دشمن اقدمات سے پیچھے دکھائی نہیں دے رہے ہیں ڈاکٹرز پر ہونے والا تشدد ناانصافیوں کے حوالے سے فوری طور پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے صوبائی حکومت کے ارباب اختیار ہوں یا بیورو کریسی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے دنیا کورونا وائرس سے اور صوبائی حکومت قوم کے مسیحاؤں سے لڑ رہی ہے اگر ڈاکٹرز نے اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کی تو انہیں تحمل و صبر سے سنا جاتا فوری طور پر ان کے اہم مسائل جن کا ان کی زندگی و صحت سے تعلق ہے انہیں فوری طور پر حل کرتے مگر یہاں پر تشدد ظلم و زیادتیوں کا دور دورہ ہے نااہل صوبائی حکومت بلوچستان کے ہر طبقہ فکر کیلئے وبال جان بن چکی ہے انہیں اب تک یہ سمجھ نہیں کہ مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے حکومت اخلاقی جواز بھی کھو رہی ہے فوری طور پر صوبائی حکمران مستعفی ہوں ان میں اتنی صلاحیت نہیں کہ بلوچستان کے ڈاکٹرز سمیت ہر طبقہ فکر کا سامنا کرسکیں اگر بلوچستان میں ابتدائی دنوں سے بہتر حکمت عملی اپناتے تو یقینا آج بلوچستان میں ہر طبقہ فکر اتنا پریشان نہ ہوتا۔
تازہ ترین
بی این ایم کی عالمی مہم: برطانوی و آئرش وزراء سے بلوچستان پر سوالات
بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے فارن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عالمی سطح پر رابطہ کاری مہم جاری ہے،...
بلوچستان بھر میں شاہراہوں کی بندش اور شٹرڈاؤن ہڑتال کے فیصلے کی مکمل حمایت...
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جاری بیان میں کہا ئے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی جانب سے بلوچستان بھر میں...
بی این پی کوئٹہ لانگ مارچ: کارکنان کی گرفتاریاں
حکام کی جانب سے کوئٹہ لانگ مارچ کو روکنے کے لیے مختلف شہروں میں کارکنان کو حراست میں لیا جا رہا...
بی این پی لانگ مارچ کو کوئٹہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا،...
سردار اختر مینگل کے قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے لانگ مارچ کو کو کوئٹہ میں داخل ہونے سے روک دیا...
سرمچار جاوید مزار، ایک مضبوط اور جانباز قومی سپاہی تھے، دشمن کے گماشتوں کے...
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے...