کیچ: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

209

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات شاہ آباد آپسر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے دو افراد ثنا اللہ اور گنج بخش کو ہلاک کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ رات کے آخری پہر مذکورہ افراد کو نشانہ بنایا گیا، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق آواران سے ہے جبکہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہتھیار ڈال دیے تھے۔

خیال رہے ماضی میں بلوچستان میں سرینڈر شدہ افراد کئی افراد کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم مذکورہ افراد کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔