پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

111

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں مقامی ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے خدائے دوست ہلاک جبکہ عبدالباسط شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے دونوں افراد آپس میں سگے بھائی ہے۔