تمپ: پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں انہیں بھاری نقصان پہنچایا – بی ایل ایف

233

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات ساڑھے نو بجے کے وقت ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں سرمچاروں کی گشتی ٹیم کا پاکستانی فوجی گشتی ٹیم سے سامنا ہوا۔ یوں سرمچاروں اور قابض فوج کے درمیان ایک جھڑپ شروع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تمپ کے علاقے میر آباد کراس پر سرمچار معمول کی گشت پر تھے، جب قابض فوج کے ساتھ ان کا سامنا ہوا، اس جھڑپ میں تمام سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ جھڑپ کے بعد حواس باختہ ہوکر قابض فوجیوں نے چاروں طرف گولے برسائے لیکن عام آبادی اس سے محفوظ رہے۔