بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نظر نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک ٹویٹ میں کہا کہ دو دن قبل کوئٹہ سے اس کے اہلیہ اور بچوں اور دیگر خواتین کی اغواء میں آئی ایس آئی اور اس کے کارندے علی حیدر محمد حسنی اور مہر اللہ محمد حسنی ملوث ہیں .
واضح رہے کہ دو دن قبل کوئٹہ کے علاقے بشیر چوک کلی قمبرانی سے پاکستان آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے استاد اسلم بلوچ کے ہمشیرہ کی گهر سے ڈاکٹر اللہ نظر کے اہلیہ اور بچوں سمیت استاد اسلم بلوچ کے ہمشیرہ کو اس کے چار بچوں اور دیگر کزن کے ہمراہ اغواء کیا تھا