پاکستانی حکام نے کرونا وائرس کے پھیلتے اثرات کے تناظر میں پاکستان افغانستان بارڈر چمن کے مقام پر 2 مارچ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں پھیلتے کرونا وائرس سے پاکستان میں منتقلی کیلئے روک تھام اور انتظامات جاری ہیں
ان کا کہنا ہے کہ خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 2 مارچ سے 7 مارچ تک چمن کے مقام پر پاکستان افغانستان بارڈر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران سرحد کے دونوں جانب افغانستان اور پاکستان کے عوام کی صحت عامہ کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔