کوئٹہ ڈگری کالج سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے اشرف بلوچ اور گلاب بلوچ کے لواحقین نے حکومتی اداروں اور انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ہمارے لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔
بلوچستان کے علاقے کیچ بالگتر کے رہائشی اشرف ولد نیکسال اور گلاب ولد روزی خان کوئٹہ ڈگری کالج کے طالب علم ہیں اور ان کو مئی دو ہزار انیس کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر لاپتہ کردیا ۔
خیال رہے کہ گلاب بلوچ کی والدہ کینسر کے مریض ہے اور انہوں نے حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ اس کے بیٹے کو بازیاب کریں کیونکہ کینسر کی مرض میں مبتلا ہے اور اپنے بیٹے کے دیدار کےلئے تڑپ رہی ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد میں ایک بڑی تعداد بلوچ طالب علموں کی ہے۔
لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی پرامن احتجاج جاری ہے ۔