قلعہ سیف اللہ: پولیو ویکسین کچرے میں پھینکنے کا انکشاف

189

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے توبالی میں انسداد پولیو کی ویکسین کچرے سے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر عتیق شاہوانی کا کہنا ہے کہ توبالی کے دورے کے دوران معلوم ہوا کہ محکمہ صحت کے عملے نے انسداد پولیو کی حالیہ مہم کے دوران پولیو ویکسین بچوں کو پلانے کے بجائے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیں اور بچوں کی انگلیوں پر جعلی نشان لگائے۔

ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ٹیم نے مذکورہ گاؤں میں جاکر پھینکی گئی ویکسین اکٹھا کیں تو معلوم ہوا کہ یہ ویکسین زائدالمعیاد نہیں تھی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق شاہوانی نے یونین کونسل توبالی میں انسداد پولیو مہم پر مقرر تمام عملے کو معطل اور تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔