کوئٹہ: فائرنگ سے جیل وارڈن ہلاک

308

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں فائرنگ سے جیل وارڈن ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شالکوٹ تھانے کی حدود میں  ہزارگنجی لنک روڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی  فائرنگ سے ہدہ جیل کوئٹہ کے وارڈن عبدالرشید ولد دین محمد شاہوانی موقع پر ہلاک ہوگئے۔

واقع کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او شالکوٹ عابد مینگل  کے مطابق 30 سالہ جیل وارڈن عبدالرشید اپنی موٹرسائیکل پر ہزار گنجی  لنک روڈ سے گزر رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

ایس ایچ کا کہنا ہے کہ مقتول کو جسم کے مختلف حصوں میں چار گولیاں ماری گئی ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔