خاران : مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن، گرفتاریوں کی اطلاعات

144

بلوچستان کے ضلع خاران میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جہاں کئی افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ لجّے، تازینہ، لجّے توْک، جورکین و گردنواح کے علاقوں میں فورسز کی جانب سے آپریشن کی گئی جبکہ جورکین میں فورسز اہلکاروں نے لوگوں کو زدوکوب کیا اور کئی افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔

خیال رہے خاران، نوشکی اور قلات کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چار روز سے فورسز کی جانب سے پیش قدمی کی جارہی ہے جبکہ اس دوران سرکاری حمایت یافتہ گروہوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے تازینہ، جورکین اور نوروز قلات سمیت دیگر علاقوں میں راستوں پر ناکہ بندی کی ہے جبکہ فورسز کی کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلوں کو مذکورہ علاقوں میں دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے خاران کے علاقے لجّے اور بنڈالوں میں تین روز قبل بھی فورسز کی جانب سے آپریشن کی گئی تھی جہاں دوران آپریشن فورسز نے مختلف اطراف میں مارٹر گولے فائر کیئے۔

یہ بھی پڑھیں: آواران اور پنجگور میں فورسز کی آپریشن، کئی افراد گرفتار

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔

سرکاری حکام کی جانب سے مذکورہ علاقوں میں آپریشن کی تاحال تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔