شہید لالا منیر کے والدہ کی وفات، بلوچ رہنماؤں کا اظہار تعزیت

412

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے شہید رہنما لالا منیر بلوچ کے والدہ ماجدہ بی بی مریم کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ میں شہید لالا منیر کے والدہ کی وفات پر پسماندگاں کے غم میں برابر کا شریک ہوں اوردعاگو ہوں کہ رب العزت انہیں آخرت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ڈاکٹر اللہ نذربلوچ نے کہا بی بی مریم بلوچ نے اپنی فرزند لالامنیر جیسے ہستی سمیت ہزاروں بلوچ فرزند وں کی شہادت دیکھی،مختلف تکالیف کا سامنا کی لیکن ہمیشہ قومی تحریک کی کامیابی و کامرانی کے لئے ان کے جذبے میں کمی نہیں آئی،بلوچ قومی تاریخ میں بہادر بلوچ ماؤں کے صف میں ان کا نام ہمیشہ درج رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ جہدکار شہداء کے مشن کی تکمیل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ان ہزاروں ماؤں کی خوابوں کوآزادی وطن کی صورت میں تعبیر دیں گے جنہوں نے اپنی آنکھوں سے اپنے جگر گوشوں کی شہادت دیکھی۔

دریں اثناء بلوچ آزادی پسند رہنماء ندیم بلوچ نے بھی شہید لالا منیر بلوچ کے والدہ کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شہید لالا منیر بلوچ کی جدوجہد اور قومی تحریک میں گراں قدر خدمات بلوچ تاریخ کا اہم باب ہیں۔ ان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر میں پسماندگان کے غم میں شریک ہوں۔

آزادی پسند رہنما نے کہا کہ یہ شیر زال بی بی مریم کی پرورش کی دین ہے کہ شہید لالا منیر بلوچ جیسے مدبر رہبر بلوچ قوم کو نصیب ہوئے۔

اختر ندیم بلوچ نے مزید کہا کہ قومی تحریک آزادی میں ہزاروں ماؤں نے اپنے فرزندوں کی تربیت کے ساتھ ہمت و حوصلہ افزائی کی کہ وہ احساس غلامی سے غافل نہ ہوں اور قومی جہد میں ثابت قدم رہیں۔ لالا منیر بلوچ ان بلوچ رہنماؤں میں سے ایک تھے اور اپنی آخری سانس تک قومی جہد کے ساتھ وابستہ رہے اور شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ انکے شہادت کے بعد شہید کے والدہ محترمہ نے اپنی بیٹے کی شہادت کو اپنے لیے ایک رتبہ سمجھا اور پوری زندگی انکی نیک خواہشات قومی جہد آزادی اور آزاد بلوچستان کے ساتھ رہیں۔