کوئٹہ: پولیس فائرنگ سےجانبحق رکشہ ڈرائیور کے اہلخانہ انصاف کے منتظر

428

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق رکشہ ڈرائیور سردار ولی کے اہلخانہ انصاف اورامداد کے منتظر ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔

کوئٹہ کا 25 سالہ سردار ولی رکشہ چلا کر گھر کی کفالت کر رہا تھا ، 6 فروری کو معمول کے مطابق سواری لیکر منزل کی طرف روانہ تھا کہ اچانک پولیس اہلکار کی گولی کا نشانہ بن گیا ، غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے سردار ولی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کی آمدنی سے گھر کی کفالت ہو رہی تھی، انہیں انصاف دیا جائے۔

مقتول کے اہلخانہ کے مطابق پولیس کی جانب سے بروقت انصاف کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ، اگر انصاف میں تاخیر ہوئی تو سخت احتجاج کریں گے۔

پولیس کے مطابق اہلکار کے خلاف قتل کے مقدمے کے تحت تفتیش جاری ہے۔