فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں کے مسلسل 65ویں ہفتے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رہے ۔
ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اس تحریک کے حامیوں کے مظاہروں میں شریک لوگوں پر فرانس کی بلوا پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور ان پر پانی کی بوچھاڑ کردی اور ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں۔
پولیس نے پیرس میں تیس سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
تحریک کے حامی ملک میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اور عوام کے لئے سہولتوں کی فراہمی کے حق میں ہر ہفتے احتجاجی ریلیاں نکالتے ہیں ۔
ان مظاہروں کے دوران اب تک 12افرادہلاک اور 14 ہزار زخمی یا گرفتار ہوچکے ہیں۔