بلوچ کا مسئلہ صرف سیاسی نہیں بلکہ ایک انسانی المیہ بھی ہے – ماما قدیر بلوچ

276

بلوچ قوم کا نسلی صفایا کیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماء ماما قدیر بلوچ نے اپنے ایک مختصر بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا  بلوچ قوم کا مسئلہ صرف سیاسی نہیں انسانی المیہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچ قوم کا نسلی صفایا کیا جارہا ہے، بلوچ سرزمین پہ مدفن اس  تہذیب کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے جو کہ عالمی ورثے کا حصہ ہے، اور ساتھ ہی بلوچ زمین کے ایکوسسٹم کو بھی تباہ جارہا ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے اپیل کرتے ہوئے کہا اہل شعور و اہلِ ضمیر پر فرض ہے کہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر بلوچ کاساتھ دیں ۔

واضح رہے کہ ماما قدیر بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے ہونے والے ایک دہائی سے جاری احتجاج کا حصہ ہے اور انہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ سے کراچی اور کراچی سے پھر اسلام آباد تک پیدل لانگ مارچ بھی کیا تھا۔