منظور پشتین پشتون قوم کی حقیقی ترجمانی کررہے ہیں- این ڈی پی

216

 نیشنل ڈیموکرٹیک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ منظور پشتین کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، منظور پشتین پرامن جدوجہد کررہے ہیں انکو گرفتار کرکے پرامن جدوجہد کو روکنے کی کوشش ہے، منظور پشتین پشتون قوم کی حقیقی ترجمانی کررہے ہیں اور پشتون قوم کو یکجا کرنے اور انکو شعور کی طرف راغب کررہے ہیں۔

این ڈی پی ہر اس شعوری عمل کی حمایت کرتی رہے گی جس میں مظلوم قوموں کی شناخت اور ساکھ کی بات ہو، بلوچستان میں حقیقی سیاست کو آگے بڑھنے نہیں دیا جارہا شخصیت پرستی اور فرسودہ سیاست کو پروان چڑھایا جارہا،کچھ لوگ ہر دور حکومت میں ایک نئی پارٹی کی شکل میں بلوچستان پر حکومت کررہے ہیں کیا یہ لوگ بلوچ قوم کے حقیقی نمائیدگان ہیں؟ یہ ایک بہت بڑا سوال ہے یہی لوگ بمشمول بلوچ سردار میر و معتبر  بلوچ قوم کی قومی شناخت کو مسخ کررہے ہیں اور دوسری جانب خود کو مظلوم بنا کر بلوچ قوم کے قومی حیثیت کو دوسروں کے ہاتھوں دے رہے ہیں۔

 ترجمان نے کہا نوآبادیاتی نظام کو وسعت دینے میں انہی بلوچ سردار و میر کا بہت بڑا کردار ہے،جسکی مثال لسبیلہ، گوادر، پسنی،کوئٹہ ہے، ان علاقوں میں آبادکاروں کو بہت تیزی سے آباد کیا جارہا ہے اور انکو زندگی کے بنیادی سہولیات میسر کیئے جارہے ہیں تاکہ یہ لوگ بلوچستان میں آباد ہوجائیں اور بلوچ قوم کے قومی شناخت اور حیثیت کو ختم کیا جائے۔

ترجمان نے کہا بلوچستان کا مسئلہ خالصاً سیاسی ہے اور اس مسئلے کو الجھانے میں بلوچ سرکاری میر و معتبر اور سرداروں کا بہت بڑا ہاتھ ہے جسکا احتساب انکو دینا ہوگا۔

این ڈی پی اپنے سیاسی جدوجہد کو جاری رکھے گی اور بلوچستان کے نوجوانوں کو شعوری سیاست میں آنے کی درخواست کرتی ہے کیونکہ خاموشی گناہ ہے خاموشی کو توڑنا ہوگا اور خوف کی ماحول کو  ختم کرنا ہوگا، خوف زندگی کو مزید کٹھن بنا دیتا ہے موت کو بھیانک کردیتا ہے تو کیوں نہ سر اٹھا کر زندگی گزاریں خوف کو ختم کریں۔

 ترجمان نے کہا بلوچ نوجوانوں پر اس وقت بہت بڑی قومی ذمہ داری آچکی ہے کہ اس سخت حالات میں اپنے قومی ذمہ داریوں کو نبھائے اور بلوچ قومی سیاست کو بحال کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔