میڈیا صرف بندوق یا پیسوں کی زبان سمجھتا ہے:بلوچستان اسمبلی

383

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ۔

اجلاس میں ارکان اسمبلی کی اکثریت پاکستانی میڈیا پر پھٹ پڑے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج جب شروع ہوا تواسمبلی کے اکثر ممبر بلوچستان میں الیکڑانک و پرنٹ میڈیا کی جابندارانہ رویے پہ بول پڑے

اے این پی کے رہنما زمرک اچکزئی نے کہا الیکٹرانک میڈیا بلوچستان کے مسائل کو 30سیکنڈ بھی نہیں دیتا، الیکٹرانک میڈیا صرف کروڑوں روپے دینے والی جماعتوں کوکوریج دیتا ہےپی ٹی آئی کی طرح پیسے دے تو ہمیں بھی میڈیا کوریج دے گا،پشین میں اے این پی کے بڑے جلسے کو چند سیکنڈ بھی نہیں دکھایاگیا۔۔

پشتونخواہ کے ممبر اسمبلی مجید اچکزئی نے کہا میڈیا کی آزادی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے قربانیاں دیں،آزادی صحافت کا مطلب یہ نہیں کہ جانبداری کا مظاہرہ کیا جائے،اخبارات کروڑوں روپے اشتہارات لیکر ہمارے ہی خلاف مہم چلاتے ہیں۔

نیشنل پارٹی نے ممبر اسمبلی ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ریٹنگ کے چکر میں چلیں گے تو بلوچستان کو کچھ نہیں ملے گا، بلوچستان میں مسلح تنظیموں نے کئی دنوں سے اخبارات کی تقسیم بند کی ہے۔

ممبر اسمبلی عبدالرحمن کیھتران نے کہا کہ میڈیا صرف بندوق یا پیسوں کی زبان سمجھتا ہے۔