سال2019 میں فورسز پر 150 حملے، 276 سے زائد اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

401

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پارٹی کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال 2019 میں پاکستانی فورسز پر 150 حملے کئے گئے جس میں 276 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے اور200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ان حملوں میں پاکستانی فوج کی 33 گاڑیوں اور 2 موٹر سائیکلوں کو حملوں میں تباہ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سی پیک منصوبوں کو کرش سپلائی کرنے والے پلانٹ کو 6 بار نشانہ بنا کر ان کے 12 گاڑیوں و مشینری کو نذر آتش کیا گیا اور چار موبائل ٹاورز کونشانہ بنانے کے ساتھ گوادر میں زمینوں کی خرید و فروخت کرنے والے ایک اسٹیٹ ایجنسی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

گہرام بلوچ کا کہنا ہے کہ ایک لیویز پوسٹ پر حملے میں ان کے تیس بندوقیں و دیگر سازو سامان ضبط کیئے گئے جبکہ 16 ریاستی مخبروں، ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار ہلاک اورکئی زخمی کیئے اور ایک منحرف سرمچار کو نشان عبرت بنایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مادریں وطن کی دفاع میں بی ایل ایف کے 18 ساتھیوں نے جام شہادت نوش کی۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ جنوری تا دسمبر 2019ء کے تمام کاروائیوں کا مکمل رپورٹ جو کہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا میں رپورٹ ہوئے وہ ”آشوب“میں شائع کیئے جارہے ہیں۔

سالنامہ آشوب کی کتابچہ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔