سندھی و بلوچوں کو متحدہ ہوکر غلامی کے خلاف لڑنا چاہیے – بشیر زیب

293

جی ایم سید کی جدوجہد اور نظریہ نہ صرف سندھی قوم کے لئے بلکہ ہر مظلوم قوم کے لئے رہنمائی کی کرن ہے۔

سائیں کا فلسفہ استقامت ، دوسری مظلوم اقوام کے دکھوں کا احساس اور غلامی کے خلاف مزاحمت تھا ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے سائیں جی ایم سید کے 116ویں یوم  پیدائش کے موقعے پر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

بشیر زیب بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ سندھی قوم کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہیئے کہ انہیں ایک غیر مہذب دشمن کا سامنا ہے جو سندھی عوام کی نسل کشی کر رہا ہے۔

سندھی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سندھی قوم غلامی کے تحت زندگی بسر کرنے کو
‎ترک کریں اور ظلم کے خلاف مسلح جدوجہد کے لیے جی ایم سید کی تعلیمات کو اپنائیں۔

بشیر زیب بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ اور سندھی اقوام کو متحد ہوکرقابض کے خلاف  جنگ لڑنا چاہیئے۔

خیال رہے جی ایم سید کے 116ویں یوم  پیدائش پر سندھ سمیت بیرون ممالک  سندھی قوم پرست حلقوں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ بلوچ آزادی پسند حلقوں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔