بی ایس او آزاد کے سابق زونل صدر سمّی بلوچ حادثے میں جانبحق

1755

سمی جیسی کمیٹیڈ سیاسی کارکن کا زندہ رہنا ہمارے لیے حوصلہ مند تھا – چیئرمین سہراب بلوچ

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تمپ زون کے سابق صدر 25 سالہ سمّی بلوچ ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں بجلی کے کرنٹ لگنے کے باعث جانبحق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات پیش آیا۔

سمّی بلوچ بی ایس او آزاد کے سابق چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ کی قریبی رشتہ دار ہے جبکہ انہوں نے مکران میں بی ایس او کی فعالیت کے لئے نمایاں کردار کی۔

اس حوالے سے ٹی بی پی سے بات کرتے ہوئے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے موجودہ چیئرمین سہراب بلوچ کا کہنا ہے کہ سمئ بلوچ کا یوں جُدا ہونا کسی بڑے سانحے سے کم نہیں، میں سمجھتا ہوں کہ آج کے پُرآشوب دور میں سمی جیسی کمیٹیڈ سیاسی کارکن کا زندہ رہنا ہمارے حوصلوں کیلئے ضروری تھا۔

سہراب بلوچ کا کہنا تھا کہ سمی بلوچ تمپ زون کے سیاسی پروگراموں میں ہمیشہ لیڈنگ پوزیشن میں تھی، وہ انتہائی محنتی اور جفاکش سیاسی کارکن تھیں، نہ صرف تمپ میں بلکہ اردگرد کے علاقوں مند، دشت اور تربت کے مختلف علاقوں میں تنظیمی کاموں بلخصوص بلوچ خواتین کو متحرک کرنے میں سمی ایک اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔

خیال رہے سمی بلوچ کے جانبحق ہونے پر بلوچ سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔