پنجگور اور خضدار سے دو افراد کی لاشیں برآمد

461
ضمیر احمد ولد ماسٹر نزیر احمد

رواں سال کے دس دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہے۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور خضدار سے دو افراد کی لاشیں ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سردو سے گذشتہ دنوں اغوا ہونے نوجوان ضمیر احمد ولد ماسٹر نزیر احمد کی لاش بائی پاس کے مقام پر ملی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

دریں اثنا خضدار کے علاقے وڈھ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ لیویز حکام کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت عیسیٰ خان ولد جمعہ خان بنگلزئی سکنہ سندھ کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں افراد کے ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشوں کی برآمدگی کا تسلسل گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہے، رواں سال اب تک پانچ افراد کی لاشیں مختلف علاقوں سے برآمد ہوچکی ہے۔