بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائٹ فون کے ذریعے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے چوبیس اکتوبر بروز منگل ضلع کیچ کے علاقے سامی میں گیشکور ندی کے مقام پر پل پر قائم فوجی پوسٹ پر راکٹ اوربھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ یہ پوسٹ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کے روٹ پر قائم ہے۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے بروز بدھ مند میں کیبل مالکان ، آپریٹرز اور ٹرانسپورٹرز کو میڈیا بائیکاٹ کے حوالے سے اپنے موقف اور طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دی اور اپیل کی کہ بلوچ قوم کے ساتھ ہونے والی مظالم پر خاموشی اختیار کرنے والی میڈیا کے بائیکاٹ میں ہمارا ساتھ دیں کیونکہ بلوچستان میں جاری ریاستی جارحیت پر میڈیا کی خاموشی اب ناگزیر ہو چکی ہے، ایسے میڈیا ہاوسز کا بلوچستان میں وجود رکھنے کا کوئی حق اور جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کیبل آپریٹرز پاکستانی نیوز نشریات کو فورا بند کردیں،ایسے تمام عناصر جو میڈیا بائیکاٹ پر عمل نہیں کر رہے وہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار ہونگے۔
گہرام بلوچ نے کہا بیس اکتوبر کو جھاؤ میں پاکستانی فوج کو راشن سپلائی کرنے والی گاڑی کی اطلاع ملنے پر سرمچاروں نے چھاپہ مارکر راشن وغیرہ ضبط کر لئے اور گاڑی مالک کو وارننگ دیکر چھوڑدیا۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم تمام گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کو خبردار کرتے ہیں کہ بلوچ قوم کی نسل کشی میں ملوث پاکستانی فوج کے ساتھ کسی قسم کا لین دین نہ کریں وگرنہ وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔