بلوچستان میں سلیکٹڈ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی – جے یو آئی

270

بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے اپوزیشن رکن حاجی نواز کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت میں اختلافات پیدا ہوگئے یہ سلیکٹڈ حکومت زیادہ دیرتک نہیں چلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

حاجی نواز کاکڑ کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام صوبے کی حقیقی سیاسی نمائندہ جماعت ہے ہر دور میں عوام کی حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں تبدیلی چاہتی ہے لیکن تبدیلی کیلئے وقت درکار ہے اب حکومت خود ایک دوسرے کے خلاف ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائمقام گورنر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے کارکردگی پر سوالات اٹھالیے اب موجودہ حکمران کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ جب اتحادی اور پارٹی کے لوگ ہی خلاف ہوجائیں تو پھر حکمرانی کا حق نہیں ہونا چاہیے۔

جمعیت رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کو مزید دھوکہ نہ دیا جائے عوام نے ہمیشہ حقیقی نمائندوں کو منتخب کیا ہے مگر بد قسمتی سے موجودہ حکمران عوام کے منتخب کردہ نہیں ہیں بلکہ سلیکٹڈ لوگ ہیں جس کی وجہ سے آج اختلافات پیدا ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور دیگراپوزیشن جماعتیں بات چیت کرینگے جو بھی آئینی راستہ نکلا ہم وہی کردار ادا کرینگے۔