خاران: ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے گھر پر بم حملہ

278

بلوچستان کے ضلع خاران میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے گھر کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نوروز مسکانزئی کے گھر پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ حکام نے دھماکے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح خاران میں فورسز اور حکومتی حمایت یافتہ افراد کو اس نوعیت کے حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔