گرلز کالج آف ٹیکنالوجی میں ہاسٹل کے مسائل حل کیے جائیں – بی ایس او پجار

142

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گورنمنٹ گرلز کالج اف ٹیکنالوجی کوئٹہ کے وارڈن کی نا اہلی نا لائقی انتہا کو پہنچ چکی ہیں موصوفہ کے چارج سنبھالتے ہی ادارے کا ہاسٹل کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں جس سے ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبات دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ہاسٹل کے مد میں آنے والی رقم کرپشن کی نظر ہو رہی ہیں ۔

ترجمان  نے کہا کہ گزشتہ شب 12 بجے ہاسٹل کے وارڈن زور زبردستی طالبات کو ہاسٹل سے بیدخل کیا ایسے اوچھے ہتھکنڈے نا قابل برداشت ہیں بی ایس او پجار ایسے اقدامات اور اور طالبات کے ساتھ نا روا سلوک کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی۔

ہم سیکرٹری ایجوکیشن و دیگر اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ادارے کے طالبات کے ساتھ ہونے والے بدفعلی کا نوٹس لے کر موصوفہ کو فوری طور پے عہدے سے ہٹا کے ایک فرض شناس افسر کو تعینات کیا جائے بصورت دیگر بی ایس او پجار احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔