مستونگ: گیس پریشر میں کمی کیخلاف مرکزی شاہراہ بند

163
فوٹو: رواں مہینے کوئٹہ میں مظاہرین نے احتجاجاً سریاب روڈ کو بند کیا۔

مستونگ میں گیس پریشر میں کمی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئیں، مظاہرین نے آر سی ڈی مرکزی شاہراہ کو بند کردیا۔

مظاہرین نے کانک کے مقام پر دھرنا دے کر شاہراہ کو ہرقسم کی آمدورفت کے لیے کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کانک و گردونواح میں گیس کی فراہمی بند ہے جبکہ ہزاروں روپے کے بل بھی وصول کیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث عوام لکڑیاں جلانے پر مجبور ہے۔

مرکزی شاہراہ پر دھرنے کے باعث ٹریفک معطل ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ آخری اطلاعات تک انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے سردیوں کے آمد کیساتھ ہی دارالحکومت کوئٹہ، مستونگ، قلات اور دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی میں شکایات موصول ہونا شروع ہوئی جبکہ اس کے ساتھ ہی مذکورہ علاقوں میں مظاہریں دیکھنے میں آئی ہے۔