گوادر و کیچ سے لاپتہ دو افراد بازیاب

98

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور ضلع کیچ سے رواں سال پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوگئے۔

پانچ مہینے قبل گوادر کے علاقے جیونی سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونیوالے جمعہ اور کیچ کے علاقے دشت، ڈمب سے لاپتہ کیے جانیوالے راشد گذشتہ روز بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

دریں اثنا بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے 14 ستمبر 2018 کو پنجگور کے علاقے نوک آباد تسپ سے جبری طور لاپتہ عبدالوہاب ولد حبیب بلوچ، 26 جنوری 2015 کوئٹہ کواری روڈ سے لاپتہ کیے جانیوالے غلام جان ولد بابو سکنہ پنجگور نوک آباد، تسپ کو بازیاب کرنے کی اپیل کی ہے۔