کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار

333
فائل فوٹو

وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار، خشک سردی کے باعث لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہوگئے۔

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، زیارت، کان مہترزئی اور خانوزئی میں رات کے اوقات میں سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔

کوئٹہ میں درجہ حرارت 25، قلات 20، زیارت 17، تربت میں 30 گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشترر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، قلات اور زیارت کے اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔