خاتون کرد سیاسی رہنماء ترکی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل

781

خاتون سیاسی رہنماء پر ترکی کی پشت پناہی والے مسلح دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ جانبحق ہوئیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق دی فیوچر سریا پارٹی کے سیکریٹری جنرل انجنیئر ہیورین خلف کو گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

دی فیوچر سریا پارٹی نے جاری کردہ بیان میں  ہیورین خلف  کی قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسے ترکی کی حمایت یافتہ گروپ نے قمیشلو میں ایم فور سڑک پر گھات لگا کر قتل کردیا ۔

بیان میں مزید کہا کہ ہیورین خلف ایک محب وطن لیڈر تھے اور اسے اسوقت قتل کردیا گیا جب وہ اپنے سیاسی فرائض سرانجام دی رہی تھی ۔

 واضح رہے کہ پانچ  اکتوبر کو قمیشلو شہر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران خلف نے کہا تھا کہ  ترکی اپنے عوام کی دفاعی حق کے لئے ہماری سرزمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہاہے ، لیکن ترکی کی یہ کوشش کبھی بھی حقیقت میں تبدیل نہیں ہوگی۔

انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں    عالمی برادری سے اپیل کی تھی کہ کردوں کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے یہاں کے لوگوں کی مدد کریں اور ترکی کو ہماری سرزمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہ دیں۔