کوئٹہ میں سریاب کا علاقہ طویل عرصے زندگی کی بنیادی سہولتوں سے یکسر محروم ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب مل کے مکینوں نے بجلی و پانی کی عدم دستیابی کے خلافاحتجاجاً سریاب روڈ کو بند کردیا ہے۔
سڑک کو خواتین و بچوں کی جانب سے بند کردیا گیا ۔
دھرنا دینے والے خواتین و بچوں کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہونگے اس وقت تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ بلوچستان کا دارالحکومت ہونے کے باوجود نواحی علاقے بنیادی سہولتوں سے یکسر محروم ہیں ۔