چمن: بم دھماکے میں جے یو آئی رہنما سمیت 8 افراد زخمی

139

اطلاعات کے مطابق دھماکے میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو مولانا محمد حنیف کے دفتر کے باہر کھڑی تھی، مولانا محمد حنیف کے دفتر سے باہر نکلتے ہی دھماکا ہوا۔