مشکے میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی

194

بلوچستان لبریشن فرنٹ  کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ کل رات نو بجے سرمچاروں نے مشکے رونجان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کی موبائل فون (یوفون) کے ٹاور کو نشانہ بنایا۔

اس حملے کے بعد سنیڑی کے کیمپ سے فوجی گاڑیوں نے سرمچاروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی، پہلے سے گھات لگائے سرمچاروں نے دو فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جس سے دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور ان میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ماضی کی طرح اس دفعہ بھی قابض فوج نے حواس باختہ ہوکر عام آبادی کی طرف مارٹر گولے برسائے۔ تاہم عام آبادی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ اسی رات دس بجے سرمچاروں نے  وادی مشکئے،گجر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا، جو کالج پر قبضہ کرکے بنایا گیا ہے۔ اس پر سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے میں قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے،یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔