سی پیک پُل تباہ کرنے کی زمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

325

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے گوادر کلانچ پُل کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ سرمچاروں نے دس اکتوبر کو شام آٹھ بجے گوادر کے علاقے کلانچ میں شم کے مقام پر ایک پُل کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا کر تباہ کیا۔

گہرام بلوچ کا کہنا تھاکہ یہ پُل چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کاحصہ تھا۔ اس منصوبے کے بعد تیزی سے قریبی آبادیوں کو ہجرت پر مجبور کیا گیا ۔ لاکھوں افراد کو بے گھر ، ہزاروں حراست کے بعد لاپتہ اور سینکڑوں قتل کیے گئے۔ اس منصوبے کو بلوچ قوم روز اول سے ہی مسترد کرچکا ہے۔ بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکتا۔ اس منصوبے کے تحت لاکھوں غیر بلوچوں کی آبادکاری کرکے بلوچستان میں بلوچوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور بلوچ قوم اس کے خلاف مزاحمت میں مصروف ہے۔ یہ مزاحمت بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گی۔ اور حملوں میں مزید شدت لایا جائے گا۔