مند کے علاقے دوکوپ سے پاکستانی فورسز نے متعدد افراد اغوا کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ان افراد کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک مسافر گاڑی میں سفر کررہے تھے۔ فورسز نے گاڑی میں موجود تمام افراد کو گرفتار کیا جن میں کچھ اطلاعات کے مطابق خواتین اور بچےبھی شامل تھے۔ کچھ دیر بعد بیشتر افراد رہا کردیے گئے لیکن چار افراد ابھی تک فورسز کے تحویل میں ہیں۔
دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق ان چار افراد کی شناخت کفایت ولد خدا بخش، خان محمد ولد یعقوب، عبداللہ ولد حلیم اور وئیدی ولد شوکت کے نام سے ہوئی جو کہ تمام گوبرد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ کفایت کے بھائی جان محمد اور سالہ منیر ولد راہشون پہلے سے ہی پاکستانی فورسز کی ہراست میں قید ہیں۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پچھلے کچھ عرصے سے فوجی آپریشنز اور گرفتاریوں میں شدید تیزی لائی گئی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی آرمی چین حکومت کو باور کرانا چاہتی ہیکہ بلوچستان میں امن وامان مخدوش نہیں تاکہ سیپیک روٹ کے منصوبے میں کوئی لغزش نہ آئے۔