چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے نام – غازی خان تنیو

198

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے نام

تحریر: غازی خان تنیو

دی بلوچستان پوسٹ

بلوچستان اسپورٹ کے حوالے سے بہت بڑا نام رکھتا ہے، چاہے کوئی بھی کھیل ہو۔ ان میں ایک کرکٹ بھی ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی ریجن کرکٹ کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور ڈیرہ مراد جمالی ریجن میں ضلع جعفرآباد شہر اوستہ محمد بھی کرکٹ کے حوالے سے بہت زیادہ مشہور شہر ہے، اوستہ محمد میں یوں تو ہر قسم کے اسپورٹ موجود ہیں، مگر کرکٹ کو عظیم کھیل سمجھا جاتا ہے۔ اوستہ محمد کے نو جوان کرکٹ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور کیھلتے بھی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوستہ محمد میں اچھا خاصا گراونڈ بھی دیا ہوا ہے، مگر بات ہے انصاف کی۔

اوستہ محمد میں بہترین کھلاڑی پاۓ جاتے ہیں، ان میں سے ایک عظیم نو جوان کھلاڑی کا ذکر کرنا لازمی سمجھتا ہوں۔ فہد حسین ہجوانی جسکا تعلق بلوچ قوم سے ہے، فہد حسین نے بچپن سے کرکٹ کھیلنا شروع کیا اور آہستہ آہستہ اچھا کرکٹر بن گیا، فہد حسین پہلی مرتبہ 2015 میں انڈر 16 میں سلیکٹ ہوئے اور اپنی محنت اور لگن سے پورے پاکستان میں ٹاپ بولر اور ٹاپ آل راؤنڈر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

فہد حسین کو پاکستان کی انٹرنیشنل انڈر 16 ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا، انہوں نے آسٹریلیا میں پاکستان انڈر 16 ٹیم کی نمائندگی بھی کی پاکستان میں ہونے والے 2018 انڈر 19 انٹر ریجن کے 11 میچز کھیل کر 47 وکٹ اور 442 رنز حاصل بنائے، جس میں فہد حسین نے ایک سینچری اور 5 ففٹیز بنا کر بہترین کارکردگی دکھا کر پینٹاگولر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریجن وائز کرکٹ ٹیموں کو ختم کر کے صوبائی سطح پر ٹیمیں تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے اور اس میں ہر صوبے سے بہترین کھلاڑیوں کو سلیکشن کمیٹی کے ممبران جس میں مصباالحق، راشد لطیف اور ندیم خان نے انڈر 19 2018 انٹر ریجن کی کارگردگی کی بنیاد پر ٹیمیں سلیکٹ کی مگر افسوس فہد حسین کو بہترین کارکردگی کے باوجود نظر انداز کیا گیا۔

بظاہر لگتا ہے سلیکشن کمیٹی نے اپنی من مانی سے ٹیمیں سلیکٹ کی ہیں، جسکی وجہ سے اچھے کھلاڑیوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے چیرمین PCB احسان مانی صاحب سے گذارش ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پر نظر ثانی کریں اور جو حقدار ہیں انکو سلیکٹ کیا جائے۔ بلوچستان جے نوجوان کھلاڑیوں کو مایوس نا کیا جائے۔

ہمیں فہد حسین پر اور ان جیسے عظیم کھلاڑیوں پر فخر ہے ہمیں امید ہے کہ انکا چناو کیا جائیگا۔


دی بلوچستان پوسٹ: اس تحریر میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں۔