دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوشکی کے پہاڑی علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسندوں اور پاکستانی خفیہ اداروں کی قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ گروہ کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہے۔
نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق نوشکی کے پہاڑی علاقے میں ہژدہ خول، خوانکی اور خاخوئی کے مقامات پر جھڑپیں ہوئی ہے۔
جھڑپوں کا آغاز آج علی الصبح ہوا ہے جبکہ آخری اطلاعات تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ہے تاہم دونوں اطراف سے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے نوشکی، قلات اور خاران کے پہاڑی سلسلوں میں اس سے قبل بھی بلوچ مسلح آزادی پسندوں اور پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ گروہوں کے درمیان جھڑپیں ہوچکی ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے قائم کردہ مسلح گروہ سرگرم ہے جنہیں ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے پکارا جاتا ہے جبکہ بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کا دعویٰ کہ مذکورہ مسلح گروہوں کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی بناء پر وہ مختلف جرائم میں بھی ملوث ہیں۔
بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے مختلف علاقوں میں ڈیتھ اسکواڈ سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملے ہوچکے ہیں جن میں کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم آج نوشکی میں ہونے والی جھڑپوں کے حوالے کسی تنظیم نے بیان جاری نہیں کیا ہے۔