بی این پی عوامی کے رہنماء اسد بلوچ روڈ حادثے میں زخمی

732

بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ روڑ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے صوبائی وزیرسوشل ویلفیئر میر اسد اللہ پنجگور سے کوئٹہ جارہے تھے کہ بلوچستان کے ضلع واشک ناگ سوراپ کے مقام پر تیز رفتار زمباد گاڑی بے قابو ہوکر صوبائی وزیر کے گاڑی سے ٹکرا گئی، گاڑیوں کے درمیان شدید نوعیت کے تصادم کے نتیجے میں نثار احمد ولد شریف سکنہ قاضی آباد نوشکی جانبحق اورصوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ، ان کے ڈرائیور قادر بخش اور زمباد گاڑی کے ڈرائیور اسامہ ولد عبد الفتح سکنہ قادر آباد نوشکی شدید زخمی ہوئے۔

صوبائی وزیر اسد بلوچ ان کے ڈرائیور کو سول ہسپتال پنجگور اور زمباد گاڑی کے جانبحق اور زخمی ڈرائیور کو سول ہسپتال ضلع واشک منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق صوبائی وزیر کو سر، ہاتھ، پاؤں، پیٹ اور جسم کے مختلف حصوں میں شدید چھوٹیں آئی ہیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع کے مطابق طبی رپورٹ کے بعد انہیں کراچی یا کوئٹہ لے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔