پاکستان آرمی نے کنڑ حملے میں افغان شہریوں کو نشانہ بنایا – حامد کرزئی

437

پاکستان آرمی کی جانب سے افغانستان کے علاقے کنڑ میں گذشتہ روز ہونے حملے کے رد عمل میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے پاکستان آرمی کی جانب سے کنڑ حملے میں وہاں کے عام شہریوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

واضح رہے افغان میڈیا کے مطابق گذشتہ روز افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں پاکستان آرمی کی گولہ باری سے تین بچے جانبحق ہوگئے تھے۔

حامد کرزئی نے مزید کہا کہ یہ حملہ ہماری سرزمین کے خلاف جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے، اس طرح کے عمل کو پاکستان فوری طور پر روکے اور افغانستان کے ساتھ امن اور بھائی چارے سے رہے۔

کنڑ پولیس ہیڈ کوارٹرز کے عہدیداروں کے مطابق اس گولہ باری سے 6 دیگر بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عہدیداروں کا مزید کہنا ہے کہ ضلع دانگام میں ایک راکٹ کے گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

کنڑ پولیس ہیڈ کوارٹر کے ترجمان شیر ولی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق ایک بجے کے قریب پیش آیا۔

کنڑ کے گورنر ہاوس کے ترجمان عبد الغنی مصمیم نے بتایا کہ اتوار کے روز پاکستانی فوج نے ضلع شلتان پر بھی توپخانے کے 26 گولے داغے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران کنڑ پر 700 سے زیادہ توپ خانے اور مارٹر راؤنڈ فائر کیئے ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ ان کی فوج صرف ’’ خود کے دفاع‘‘ میں افغان اضلاع پر گولہ باری کا سہارا لیتی ہے۔