پنجگور سے لاپتہ دو طالب علم بازیاب

270

دونوں افراد کو گذشتہ سال گرفتاری بعد لاپتہ کردیا گیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے لاپتہ ہونے والے دو نوجوان طالب علم آج بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں –

گذشتہ سال اکتوبر 2018 کو سیکورٹی فورسز نے پنجگور سے شبیر ولد عید محمد اور حنیف ولد محمد حسن کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔

تاہم آج دونوں افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں –

یاد رہے اس سے قبل پنجگور کے رہائشی کچھ نوجوان بازیاب ہوئے تھے تاہم پنجگور کیچ سمیت مختلف علاقوں سے مزید لوگوں کو چھاپوں اور گرفتاریوں میں لاپتہ کرنے کے خبریں موصول ہوتی رہی ہیں-