مستونگ میں عوامی نقصان سے بچنے کی خاطر دھماکے کی شدت کو کم رکھا- بی ایل اے

400

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں آج مستونگ میں چودہ اگست کے حوالے سے ریلی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے مستونگ شہر کے قریب پشکرم لدہ کے مقام پر چودہ اگست کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ قابض فوج اور خفیہ اداروں اداروں کی سرپرستی میں چند نام نہاد پارٹیاں چودہ اگست کا دن مناکر بلوچستان کو پاکستان کا حصہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ ایسے اجتماعات و ریلیوں کا مقصد بلوچ قومی سوال سے توجہ ہٹاکر دنیا کہ سامنے یہ ظاہر کرنا ہے کہ بلوچ اس غیر فطری ریاست کے بندوبست سے خوش ہیں، جبکہ حقائق اسکے برعکس ہیں۔ یہ دن بلوچستان میں ایک سیاہ دن کی حیثیت رکھتا ہے، لہٰذا دشمن کے ان بلوچ مخالف عزائم کی تکمیل میں شریک کارندوں کو نشانہ بنایا گیا۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ اس نام نہاد ریلی کو نشانہ بنانے کیلئے دھماکہ خیز مواد کی نوعیت کم رکھی گئی تاکہ ریلی میں شامل افراد کا زیادہ جانی نقصان نہ ہو لیکن ہم ایک بار پھر بلوچ عوام سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ ان نام نہاد ریلیوں و اجتماعات کا حصہ بننے سے گریز کریں، وگرنہ نقصان اٹھانے کی صورت میں وہ خود ذمہ دار ہونگے۔