بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پاکستان چھوڑ دیا

200

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ براستہ ابوظہبی بھارت کیلئے روانہ ہوگئے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستان نے بھارت سے تجارت معطل اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کے بعد پاکستان نے باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وہ اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے وہ بھارت پہنچیں گے۔