فورسز نے تربت سے کمسن بچے کو اغواء کرلیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے 10 سالہ بچے کو لاپتہ کردیا۔
فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے بچے کی شناخت علی ولد اکبر کے نام سے ہوئی ہے –
یاد رہے یہ پہلا واقع نہیں اس سے قبل پاکستانی فورسز گوادر، نصیر آباد، مشکے، بولان اور کراچی سمیت مختلف علاقوں سے خواتین سمیت کمسن بچوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کر چکے ہیں۔ –
گزشتہ ماہ فورسز نے گوادر سے نوجوان علی حیدر کو بھی گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا جسے پانچ روز بعد رہا گیا، اس سے قبل فورسز نے کراچی سے آفتاب بلوچ نامی کمسن طالب علم گرفتاری میں لاپتہ کردیا جنہیں کئی مہینے بعد رہا کیا گیا۔
بلوچستان میں آئے روز فورسز فوجی آپریشنوں میں خواتین و بچوں سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کے گرفتاریوں میں لاپتہ کرنے کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے انسانی حقوق کے اداروں سمیت لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان میں اب تک ہزاروں افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوچکے ہیں جن میں خواتین و بچوں کی بھی واضح تعداد شامل ہے۔