کوئٹہ اور ضلع کیچ سے جبری طور پر لاپتہ دو افراد بازیاب ہوگئے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع کیچ سے جبری طور پر لاپتہ دو افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق دو سال قبل کوئٹہ سے فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والا خدا بخش مری سکنہ کوئٹہ ہزار گنجی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے خدا بخش مری کے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی رہائی میں کردار ادا کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنا ضلع کراچی سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والا شخص بھی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق زبیر مراد سکنہ کلک گورکوپ بازیاب ہوگیا جنہیں 21 اکتوبر 2017 کو کراچی سے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔