بلوچستان سے لاپتہ ڈاکٹر بازیاب، مزید ایک شخص لاپتہ

78

کچھ روز قبل لاپتہ ہونے والے کیچ کے رہائشی ڈاکٹر بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے لاپتہ ہونے والا ایک شخص بازیاب جبکہ مزید ایک شخص حراست بعد لاپتہ کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 20 جولائی کو ضلع کیچ کے علاقے زامران سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر آصف بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

دریں اثناء ساحلی علاقے گوادر جیونی سے فورسز نے ایک شخص کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے۔

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے۔